پنجاب

خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم

خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ جنس کی شناخت کے لیے شناختی کارڈ میں خانہ مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ شناختی کارڈ میں جنس کا خانہ بھی ہوگا اور انہیں مردم شماری میں شمار بھی کیا جائے گا۔

خواجہ سرا وقار علی کی حقوق سے متعلق دائر درخواست پر عدالت نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو شامل کیا جائے اور ساتھ ہی شناختی کارڈ میں جنس کے لیے خانہ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

خواجہ سرا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں صنف مخنث امتیازی سلوک کا شکار ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اس سے قبل بھی خواجہ سراؤں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام اور ان کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے دائر درخواست پروفاقی حکو مت سے جواب طلب کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close