Featuredپنجاب

وزیراعظم نے سرگودھا ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا

سرگودھا : وزیراعظم نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاؤسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سرگودھا کے دورے کے موقع پر ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت کی کاوشوں سے منصوبے پر کام شروع ہوا اور جن لوگوں کے پاس گھر نہیں یہ ان کے لیے اچھا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے لیکن ایک عام آدمی کبھی اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ غریب گھرخرید نہیں سکتے تو پھر کچی آبادیاں جنم لیتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایسے منصوبے بہت پہلے آنے چاہیے تھے۔ 31 تحصیلوں کے بعد منصوبے میں توسیع کریں گے اور سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ہیں۔ 10 ہزار روپے مہینے کی قسط پر 10 سال میں یہ آپ کا گھر ہو جائے گا اور اگر قسط 5 ہزار کر دیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں۔ لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے لیکن ہمارے پاس اتنے گھر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔ جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے اور قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close