پنجاب

آرمی چیف کا 10کور چکلالہ کا دورہ،آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان :آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10کور چکلالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرول پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10کور چکلالہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایل او سی پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔آرمی چیف نے اس موقع پر لائن آف کنٹرول پر شہید جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی بھی کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close