پنجاب

لیگی رہنما روحیل اصغر پر عدالتی حکم پر مقدمہ درج

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف سیکورٹی گارڈ کو مبینہ طور پر گاڑی سے کچلنے کے الزام میں 6 ماہ بعد اسلام آباد میں عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا.

شیخ روحیل اصغر کے خلاف مقدمہ مقتول سیکیورٹی گارڈ کی اہلیہ شاہین بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا.

تھانہ کوہسار مری میں درج کیے گئے مقدمے کا نمبر 71 ہے.

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکیورٹی گارڈ کو کچلنے کے الزام میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا.

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے 10 اگست 2015 کو نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا.

وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا تھا کہ شیخ روحیل اصغر نے راز محمد کو اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا کے فٹ پاتھ پر کچل دیا تھا جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ پولیس بااثر شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے.

پولیس نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شیخ روحیل کی گاڑی ذوالفقار نامی ڈرائیور چلارہا تھا اور اُس وقت شیخ روحیل اصغر کار میں موجود نہیں تھے۔

سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے درخواست منظور کرتے ہوئے تھانہ کوہسار پولیس کو شیخ روحیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close