پنجاب

اگر شاہد مسعود کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی تو انہیں ۔۔۔ چیف جسٹس نے ایسا اعلان کردیا کہ شاہد مسعود کے پیروں تلے زمین نکال دی

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عمران کے بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے ثبوت پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینکر پرسن شاہد مسعود پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر شاہد مسعود کی باتیں درست ہوئیں توانہیں سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا اور اگر ان کی باتیں غلط ہوں گی توان کیخلاف 3 طرح کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اینکرپرسن کو توہین عدالت کی سزا دی جائے، پاکستان پینل کوڈ کے تحت یا دہشتگردی کے قانون کے تحت لوگوں کو نفسیاتی اضطراب میں مبتلا کرنے پر اور اس سے زیادہ سخت بھی دے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close