پنجاب

پی پی حلقہ 23، ضمنی الیکشن میں نون لیگ نے میدان مار لیا

تلہ گنگ: پی پی حلقہ تئیس تلہ گنگ سے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے معرکہ مارکہ مار لیا۔ متوالوں نے جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے ملک شہریار اعوان نے اکہتر ہزار ایک سو ٹھانوے ووٹ حاصل کرکے مدقامل پی ٹی آئی کے امیدوار کو چت کر دیا۔ غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق، پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو نے اکاون ہزار تریسٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 23 میں الیکشن مسلم لیگ نون کے ایم پی اے ملک ظہور اعوان کی وفات کے سبب ہوئے۔ الیکشن میں کل آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا جن میں مسلم لیگ نون کے ملک شہریار اعوان، تحریک انصاف سے سلطان سرخرو اعوان، تحریک انسانیت کے ڈاکٹر محمد طفیل، آزاد امیدوار کامران رضا، اے این پی ولی سے محمد شفیق، تحفظ پاکستان پارٹی سے محمد عدنان اور آزاد امیدوار ملک عمر فرماروق شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close