پنجاب

لاہور۔ تیز رفتار ٹریفک حادثات 2 افراد ہلاک 5افر اد زخمی

لا ہور۔ فیروز والا ٹریفک کے حادثات میں خاتون ہلاک جبکہ 5افر اد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں 40سالہ فیاض موٹرسائیکل پر بیوی نائیلہ اور 5سالہ بیٹے رحیم کے ساتھ بیگم کوٹ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالے نے ٹکر مار دی جس سے فیاض اور بچہ رحیم سڑک پرگر کر زخمی ہو گئے جبکہ نائلہ ٹرالر کے تلے آ کر ہلاک ہو گئی۔ مصری شاہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہ گیر جاوید جبکہ باغبانپورہ میں گاڑی کی ٹکر سے شعیب اور عظیم شدید زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق پرانی چونگی کے قریب بسوں پر فروٹ فروخت کرنے والا نوجوان محمد شریف ٹرک تلے آ کر ہلاک ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close