پنجاب

وادی سون میں ماہرین آثار قدیمہ کی مہم کامیاب

لاہور: وادی سون میں ہزاروں سال قدیم و تاریخی قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد ہوگئے۔

پنجاب میں ہزاروں سال قدیم و تاریخی آثار قدیمہ کی دریافت پر کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہرین آثار قدیمہ کی وادی سون میں مہم کامیاب رہی۔

وادی سون میں ہزاروں سال قدیم و تاریخی قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد ہوگئے، پنجاب یونیورسٹی کی آرکیالوجی ٹیم خوشاب نے نوشہرہ کے نواح میں کام شروع کردیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات کی ڈویلپمنٹ سے پنجاب کو ٹورازم حب بنائیں گے، آثار قدیمہ کی دریافت غیر ملکی سیاحوں اور محققین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دے کر مقامی معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close