پنجاب

لاہور ائیرپورٹ سے مشکوک شخص گرفتار، موبائل فون سے خودکش حملہ آور کی تصاویر برآمد

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ سے خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے موبائل فون سے ایئرپورٹ اور اس کے چھوٹے بھائی کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں جن میں وہ خودکش جیکٹ پہنے ہوئے ہے۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے شخص کا نام اختر افضل ہے اور وہ خیبر پختونخوا نوشہرہ کا رہائشی ہے جبکہ گرفتار شخص مشتبہ خودکش حملہ آور ظفر افضل کا بڑا بھائی ہے جس کی خودکش جیکٹ پہنے تصاویر اس کے موبائل سے برآمد ہوئی ہیں۔

سکیورٹی حکام نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جائے گی کہ اس کا بھائی اس وقت کہاں ہے؟۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کو شبہ ہے کہ ملزم ائیر پورٹ کی ریکی کر رہا تھا جس کے بعد ممکنہ طور پر خودکش حملہ کیا جانا تھا تاہم معاملے کی تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close