Featuredپنجاب

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری

لاہور: پنجاب کی نگراں کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دی

پنجاب کی نگراں حکومت نے الیکشن قانون میں ترمیم کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

پنجاب کی نگراں کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دی اور اس کی سب سے بڑی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیا جبکہ کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کا ضیاع ہے۔

کابینہ نے الیکشن رولز میں ترمیم کے ساتھ ای وی ایم کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کیا جو تین ماہ تک نافذ العمل رہے گا جبکہ نگراں حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آرڈیننس میں مزید توسیع بھی کرسکے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کنور دلشاد نے کہا کہ بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ای وی ایم کو ایکٹ میں ڈالا تھا، اس پر الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح ہے کہ ای وی ایم قابل عمل منصوبہ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close