پنجاب

سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

پنجاب: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گرد کی نشاندہی پر پاکپتن چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گرد بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close