پنجاب

ملک ریاض نے امیر بننے کے تین راز بتا دئیے

راولپنڈی: بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کا شمار پاکستان کی چند امیرترین شخصیات میں ہوتا ہے اوراُنہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے امارت کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کو تین تجاویز بھی دی ہیں جن پر عمل کرنے سے کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک ریاض نے انکشاف کیاکہ اُنہوں نے راولپنڈی کے مسلم ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دوسرے سال 333 نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے میں کامیاب ہوسکے، اگر 332 نمبر ہوتے تو دوسرے سال بھی فیل ہی ہوتا، بہت غربت دیکھی اور اب اللہ تعالیٰ نے پیسہ بھی بہت دیا، امیر لوگوں کی کتاب پڑھی جس میں لکھا تھاکہ 39 میں سے 35 افراد پڑھائی میں نالائق ہی تھے، بل گیٹس کو ہی دیکھ لیں، اگر یونیورسٹی سے نہ نکالا جاتا تو وہ آج کے بل گیٹس نہ ہوتے۔ ملک ریاض نے بتایاکہ اللہ نے لوگوں سے کوئی کام لینے ہوتے ہیں اوراسی طرف لگا دیتا ہے، میں آج اگر ڈاکٹر ہوتا تو کچھ اور پوزیشن ہوتی۔ اُنہوں نے تین اصول بھی نوجوانوں کے ساتھ شیئرکیے اور بتایاکہ
خواہش، سب سے پہلے آپ کے اندر امیر بننے کی خواہش ہونی چاہیے، اگرآپ کچھ اور کام بھی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی خواہش ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ کیساتھ کاروبار یا اس کی راہ پر خرچ :
ملک ریاض نے کہاکہ ’اللہ کے ساتھ کاروبار کرنا چاہیے یعنی فراخ دلی سے صدقہ و خیرات اور اللہ کی راہ پر دینا چاہیے، اس سے برکت آتی ہے، سکول میں تھا تو تب ہی پانچ آنے روز اللہ کی راہ پر دیتا تھا۔ ویلفیئرسے نو آدمیوں کا کھانا شروع کیا تھا اور آج جتنے لوگوں کا انتظام ہوتا ہے، حساب بھی نہیں، اس کی راہ پر ایک لاکھ خرچ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ 70 گنا دیتا ہے۔  اپنے کام سے محبت:
اپنے کام سے کمٹمنٹ ہونی چاہیے، محبت یا عزم آپ کا جتنا مضبوط ہوگا، کامیابی اتنی ہی جلدی ملے گی اور اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کردے گا، دل اور دماغ کامیابی کا سوچ رہا ہوگا تو آپ کوشش بھی کریں گے۔ آپ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی ایسا کام کراتا ہے جو حقوق العباد میں آتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close