Featuredپنجاب

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار کامیاب قرار

 سیالکوٹ:  ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کامیاب ہوئی ہیں۔

360 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق نوشین افتخار نے ایک لاکھ دس ہزار 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ حکمراں جماعت کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 93 ہزار 433 سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

ووٹ ڈالنے کی شرح 43.3 فیصد رہی۔

ان انتخابات میں چھ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 585 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد خلیل سندھو نے آٹھ ہزار 268 ووٹ حاصل کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close