پنجاب

مظفر گڑھ : خاتون سے زیادتی ، متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان واپس لے لیا

مظفر گڑھ: متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیا گیا بیان عدالت میں واپس لے لیا ہے

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مبینہ طور پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی اہل خانہ کے سامنے خاتون کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیا گیا بیان عدالت میں واپس لے لیا ہے ، متاثرہ خاتون کا عدالت میں کہنا تھاکہ رات کی تاریکی کی وجہ سے وہ ملزم کو نہ پہچان سکی، خاتون کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم پولیس اہلکار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متاثرہ خاتون نے اے ایس آئی کے خلاف 24 نومبر کو پرہاڑ شرقی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اے ایس آئی نے 3 مسلح اہلکاروں کے ہمراہ گھر پر حملہ کیا اور اہل خانہ کے سامنے کمرے میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی نے مبینہ طور پر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close