پنجاب

سپریم کورٹ سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہونا چاہیئے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ميری عدالت عظمیٰ سے ہاتھ باندھ كر درخواست ہے كہ احتساب ضرور كريں  اور يہ احتساب بلا تفريق سب كا ہونا چاہيے اگر ايسا نہ ہو ا تو خدا نخواستہ ملك آگے نہيں  چل سكتا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ احتساب ضرور كریں  بیشك ہم سے كریں  لیكن یہ بھی یاد ركھیں ہمارے خاندان نے 1972ء میں  ہر چیز گنوا دی ، بھٹو كی حكومت نے نیشنلائز كے نام پر ہمارے خاندان سے ہر چیز چھین لی پھر بے نظیر اور مشرف كے دور میں  بھی ہمارے خاندان كو انتقام كا نشانہ بنایا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک لوٹا، دولت دبئی اور کینیڈا لے گئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، آج جولیکچر دیتے اور بڑے پارسا بنتے ہیں انہوں نے ملکی دولت لوٹی، قرض معاف کرایا جب کہ جن کے سوئس بینک میں 60 ملین ڈالرزپڑے ہیں ان کوکوئی نہیں پوچھتا۔انہوں نے کہا کہ  بیواؤں اور یتیموں کا مال کھانے والے آج باعزت لوگ بنتے ہیں، حسین نواز کو جے آئی ٹی میں اس طرح بٹھایا گیا جیسے اس نے کرپشن کی ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close