پنجاب

دیکھتے ہیں تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں، بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں  ہوا مگر اب دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کو دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں ہوا لیکن نواز شریف 5 سال تک قانون کی حکمرانی کا درس دیتے رہے مگر پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے اور اب  دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے  یا نہیں، نواز شریف  پاناما کیس میں  دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب میں  میدان مارے گی اس کے لئے کارکن اگلے انتخابات کی تیاری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close