پنجاب

خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ:  خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی کے الزام میں 4 افراد کو گوجرانوالہ کے علاقے مان موڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق وہ مان موڑ کے قریب گھر جانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی تھی۔

پولیس کو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ کار سوار 4 افراد نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھالیا اور ایک مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا میڈیکل کروالیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close