سندھ

پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات شدت اختیار کرگئے

 کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے عہدیداروں کی تعداد 5 ہوگئی۔

پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، 24 گھنٹوں میں مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی عہدیداروں کی تعداد 5 ہوگئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جنرل سیکریڑی پی ٹی آئی میرپورخاص اکبر پلی بھی مستعفی ہوگئے۔

ریجنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد سید ذوالفقار شاہ نے بھی استعفیٰ دے دیا، تینوں عہدیداروں نےاستعفے علی زیدی کو ارسال کردیے۔

اس سے قبل سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو بھی استعفےدے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close