سندھ

کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،کرنٹ لگنے 6افراد جاں بحق جبکہ پھسلن سے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں ،کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز  ٹرپ کر گئے، شہر کے کئی علاقوں میں تاریں ٹوٹنے اور پول گرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں زندگی مزید مشکل کر دی  ، کئی علاقوں میں 20 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی، کے ایم سی ، سی ایم سیز، کنٹونمنٹ عملہ اورکے پی ٹی کے اہلکاراپنے اپنے زیر انتظام علاقوں میں سڑکوں اور فلائی اوورز سے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے مصروف ہیں محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹے تک بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں دوسرے روز بھی صبح سے ہی موسم ابر آلود تھا، جمعرات کی صبح بارش کا آغاز سہراب گوٹھ ، نئی کراچی، اسکیم 33، گلشن معماراوردیگرعلاقوں سے بارش کا آغازہوا اور شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جار ی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزکراچی کے علاقے لانڈھی میں 34، نارتھ کراچی 33، صدر25، گلشنِ حدید24، ائیرپورٹ، ناظم آباد اور ماڈل کالونی میں 23، پی اے ایف مسرور ایئر بیس 16 جب کہ پی اے ایف فیصل ایئر بیس میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث شہر قائد کی سڑکوں کا برا حال ہوگیا، ہر جگہ پانی کھڑا ہے، انڈر پاسز تالاب بن گئے، سڑکوں پر گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پانی میں پھنس گئیں، متعدد علاقوں میں ٹریفک جام نے بھی شہری کوشدید پریشان کر دیا ہے۔

 دوسری جانب بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 600فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب چکے ہیں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ سڑکوں پرپھسلن کے باعث ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل سوارگرکرزخمی ہوچکے ہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہو گا جسے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات ڈاکٹرحنیف کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، میرپورخاص سمیت جنوبی سندھ میں 3 دن سے غیرمعمولی حبس ہے، اگلے 2 روز میں حیدر آباد، مٹھی، بدین،ٹھٹھہ، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے جب کہ آئندہ 24 سے36 گھنٹوں میں کراچی میں معمول کی بارش کا ایک اورسلسلہ آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close