سندھ

میں نے گھٹنے ٹیکنے والے عمران خان کو جوائن نہیں کیا تھا : عامر لیاقت

کراچی: استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ میں استعفیٰ دے کر حکومت کا ایک ووٹ کم کردوں ، میں نے گھٹنے ٹیکنے والے عمران خان کو جوائن نہیں کیا تھا۔

پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت حسین کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی، صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوں۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے گھٹنے ٹیکنے والے عمران خان کو جوائن نہیں کیا تھا، علی زیدی اور دیگر بار بار عمران خان کو اکسا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ میں استعفیٰ دے کر حکومت کا ایک ووٹ کم کردوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close