سندھ

الیکشن کمیشن نے صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد کرایا: یوسف رضا گیلانی

 کراچی: پنجاب میں 20حلقوں میں صاف شفاف الیکشن ہوئے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی، پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے، 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں، اب انہوں نے 15 سیٹیں جیت لی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں بہت اچھی مہم چلائی، ہم 20سیٹوں پر مسلم لیگ( ن) کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 20حلقوں میں صاف شفاف الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن نے صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد کرایا، اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close