سندھ

ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی: سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کرنل قیصر خٹک نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام رحیم اور محمد دانش ہیں، جنہوں نے رواں ماہ 17 جولائی کو اورنگی ٹاؤن میں 2 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

کرنل قیصر نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔ کرنل قیصر کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ ساؤتھ افریقہ سے ایک عبداللہ نامی شخص نے واٹس ایپ پر ان سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر مذکورہ واٹس ایپ پیغام بھی نشر کیا گیا۔

کرنل قیصر خٹک نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے واردات پر ملزمان کو شاباش دی۔ کرنل قیصر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی کی بہادر عوام نے ماضی کو مسترد کردیا ہے، وہ وقت گزر گیا جب ایک کال پر کراچی بند ہوجایا کرتا تھا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے خلاف کسی بھی سازش سے سختی کےساتھ نمٹا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close