سندھ

کراچی ائرپورٹ سے پاکستانی پاسپورٹس پر سعودیہ جانے والے 3 افغان شہری گرفتار

کراچی: افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس پرملازمت کے لئے سعودیہ جانے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔ امیگریشن چیکنگ کے دوران تینوں افغان شہری پاکستان میں رہائش کے بارے میں تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔

دوران چیکنگ ملزمان کے مو بائل فونز سے افغان اسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close