سندھ

مختلف اضلاع کی حد بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مختلف اضلاع کی حد بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مختلف اضلاع کی حد بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ یہ مسئلہ بنیادی طور پر یو سیز اور ٹائونز کی حد بندیوں کا ہے۔ سندھ حکومت نے سیاسی فائدے کیلئے غیر منصفانہ حد بندیاں کیں۔ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاؤنز کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اورنگی، مومن آباد، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں غیر منصفانہ ہیں۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا مؤقف نہیں سنا۔ یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جو نوٹیفیکیشن چیلنج کیا ہے اس پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر حلقہ اور حد بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوں گے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواستوں میں صوبائی الیکشن کمیشن، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close