سندھ

ثانیہ ناز ہماری ہیں ، انہوں نے رینجرز کو کیا بیان دیا معلوم نہیں، گورنر راج کی باتیں بے بنیاد ہیں:مولا بخش چانڈیو

کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ثانیہ ناز ہماری ہیں ، انہوں نے رینجرز کو کیا بیان دیا معلوم نہیں،سندھ میں گورنر راج کی باتیں بے بنیاد ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس متحدہ قومی موومنٹ کا تنظیمی معاملہ ہے ،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کس کے اشارے پر سامنے آئے ، سب پتہ چل جائے گا ۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کرپشن کے الزامات شہباز شریف اور رانا مشہود پر بھی ہیں،مسلم لیگ (ن)پر ہاتھ پڑا تو وزیر اعظم کو نیب میں عیب نظرآنے لگے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار بہترین انسان ہیں ، ان سے مجھے کوئی اختلاف نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close