سندھ

شہرقائد میں پولیس کی کاروائی۔ آٹھ جرائم پیشہ افراد ہلاک۔ مغوی تاجربازیاب

کراچی: شہرقائد کے علاقے سرجانی اورمچھر کالونی میں رات گئے پولیس کی کارروائیوں میں پانچ اغوا کاروں سمیت آٹھ ملزمان مارے گئے، دوسری جانب اے وی سی سی پولیس نے کارروائی میں مغوی تاجرکوبازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے رات گئے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پانچ اغواکارمارے گئے جبکہ زاہد نامی مغوی تاجربازیاب کرالیا گیا۔

پولیس حکام کےمطابق مغوی تاجرکے اغوا کے بعد ملزمان نےتیس لاکھ روپےتاوان کامطالبہ کیاتھا۔ اغواکاروں نےمغوی کو اٹھائیس فروری کواغوا کرکے ایک رہائشی عمارت میں رکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقےمچھر کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وارکے تین کارندے مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان دستی بم حملوں اوردیگر سنگین جرائم کی واردوتوں میں ملوث تھے۔

علاوہ ازیں ناظم آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکرچھ جواریوں کو گرفتار کرلیا اورموقع سےداؤپرلگائی گئی رقم برآمد کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close