سندھ

نوازشریف گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نکالنے کے قابل تھے، اس لیے انہیں نکالا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہوں، عدالت کی بات درست ہے، یہ گاڈفادر اور سسیلین مافیا ہیں، امید کرتے ہیں نواز شریف کو این آر او نہ ملے، آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہونے کی امید ہے، آئندہ عام انتخابات میں سینٹرل پنجاب میں نون لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہوگا، کے پی کے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا، پی ٹی آئی کا ووٹ صرف جنوبی پنجاب میں ہے، نواز شریف بھارت نواز ہیں اور بھارتی پنجاب کو ساتھ ملا کر گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں، نون لیگ کبھی الیکشن جیت کر اقتدار میں نہیں آئی، نون لیگ کو ہمیشہ لایا گیا، پیپلزپارٹی کا مستقبل آصف زرداری نہیں، بلاول اورآصفہ ہیں، بی بی بے نظیر کا خوں رائیگاں نہیں جائے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ 2013ء میں بھی نواز شریف کو لایا گیا، نوازشریف میرے سیاسی حریف ہیں، ان کیلئے کوئی سافٹ کارنر نہیں ہے، نون لیگ کے پاس کبھی عوامی مینڈیٹ نہیں تھا، ہمیشہ انہیں لایا گیا، نواز شریف جن کمپنیوں کی بات کر رہے ہیں، وہ پبلک لمیٹڈ ہیں، ان کے ڈائریکٹرز کوئی اور ہیں، ایف آئی اے کا کام ہے کہ نوازشریف کی جائیداد کا پتہ لگائیں، یہ میرا کام نہیں ہے، لندن فلیٹ بہت چھوٹی کرپشن ہے، پاکستان میں نواز شریف کی دس بلین ڈالرز کی ملکیت ہے، نواز شریف اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیے انڈیا سے ذاتی تعلقات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد تاحال نون لیگ میاں نواز شریف کو ماٗنس نہیں کر سکی، میاں صاحب کے گھر کی سیکیورٹی وزیراعظم جیسی ہے، نون لیگ والے کرسی کے بہادر ہیں، کرسی نہ ہو تو رنگ پیلے ہو جاتے ہیں، نون لیگ نواز شریف کو مائنس نہیں کرسکتی اور نہ ہی نون لیگ کے پاس کبھی بھی عوام کا مینڈیٹ نہیں رہا، لیکن ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے فیصلے بلاول خود کرتے ہیں۔ سابق صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہمیشہ جمہوریت کے درخت کوت حفظ ملتا رہے گا، بہترین آمریت سے بدترین جمہوریت بہتر ہے، اس لیے انتخابات 2013ء میں دھاندلی کے باجود نون لیگ کو حکومت بنانے دی، چارسال سیاست نہیں کروں گا، آخری سال سیاست کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین لابی امریکہ میں بہت مضبوط ہو رہی ہے، مجھے اپنے دور حکومت میں نظر آرہا تھا کہ مستقبل میں امریکہ کی طرف سے ایسا ہو سکتا ہے، اسی لئے میں روس گیا، میں روس، چین اور ہر اس ملک گیا، جو آج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھٹو صاحب کے بعد آج تک کوئی روس نہیں گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف، پنجاب کا اتحاد بھارتی پنجاب سے کرنا چاہتے ہیں، بھارتی تعلقات اور گرینڈ پنجاب بنانے میں فرق ہے۔ پاناما پیپرز میں سمجھتا ہوں اللہ نے غریبوں کی سن لی ہے، پانامہ کیس شریف خاندان پر سکائی لیپ کی طرح گرا، پاناما تک ہماری پہنچ نہیں کہ میاں نوازشریف کے خلاف سازش ہوگئی، ججوں نے ٹھیک کہا ہے کہ یہ سلین مافیا اور گارڈفادر ہیں، ججز کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close