سندھ

گورنر سندھ کا کم آمدن والے افراد کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ نے کم آمدنی والے افراد کو مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 35 تا 40 ہزار روپے تنخواہ لینے والے افراد کے لیے عید کے بعد ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے وہ اچھے اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی اور کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں گے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے مطابق مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات میں مخیر حضرات کا تعاون شامل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر، عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close