سندھ

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی: شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close