سندھ

کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: تھانہ سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا کار سوار جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی شناخت 35 سالہ حسنین حیدر کے نام سے کی گئی جو نیو رضویہ سوسائٹی کا رہائشی تھا

پولیس کے مطابق علاقے محمد خان گوٹھ کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  ہوگیا مقتول کی شناخت حسنین حیدر کے نام سے ہوئی مقتول حسنین حیدر معروف سوزخواں ہے مقتول کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ایس ایچ او سچل کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے۔
مقتول کے دوست نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے کار روکنے کا اشارہ کیا اس دوران حسنین نے کار ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی اور وہ سڑک پر گر گئے جس پر ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حسنین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او چوہدری سلیم نے بتایا کہ مقتول کو سینے، پیٹ اور کمر پر گولیاں لگی تھیں تاہم پولیس اس حوالے سے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close