سندھ

رینجرز اور پولیس کی بڑی مشترکہ کارروائی ، ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والا منظم گروہ گرفتار

کراچی : پریڈی تھانے کی حدود میں ڈھائی کروڑ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

 

ونگ کمانڈر قلندر ونگ سندھ رینجرز لیفٹیننٹ کرنل علی موسیٰ اور ایس ایس پی ساؤتھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈھائی کروڑ روپے لوٹنے کی واردات 5 اگست کو پریڈی کے علاقے میں ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کیس پر کام کیا۔ پورے پاکستان میں وارداتیں کرنے والا گروہ سامنے آیا ہے۔ ملک بھر میں یہ گروہ وارداتیں کرچکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے اورنگی، صدر اور دیگر علاقوں سے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تین پستول اور لوٹی گئی رقم ایک کروڑ 92 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ دو موٹرسائیکل اور 12 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر بھر میں وارداتیں کرچکے ہیں۔ جیولری شاپس، گھروں میں ڈکیتیاں اور دیگر سیکڑوں وراداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے صدر میں صراف سے 200 ڈالر لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کا گروہ شانگلہ سے تعلق رکھتا ہے۔

ملزمان باقاعدہ ریکی کے بعد منظم انداز میں وارداتیں کرتے ہیں اور واردات کے لیے ہر ساتھی کو ایک ٹاسک دیا کرتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close