سندھ

خواتین پر چھرے سے حملہ کرنیوالا جلد پکڑا جائیگا، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کہتے ہیں کہ کراچی میں چھرا گروپ نہیں ہے، ایک لڑکا چھرے سے خواتین پر حملے کر رہا ہے، جو جلد پکڑا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میجر جنرل محمد سعید نے ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں تقریب کے دوران میڈیا نمائندے کے سوال کہ کراچی میں چھرا مار گروپ سے خواتین خوفزدہ ہیں، کے جواب میں کہا کہ شہر میں چھرا مار گروپ نہیں، ایک لڑکا جھرے سے خواتین پر حملے کر رہا ہے، جو جلد پکڑا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ایسٹ خواتین پر چھریوں سے حملوں کے معاملے پر کام کر رہے ہیں، رینجرز ان کے ساتھ کوآرڈینشین کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close