صفحہ اول Featured پی آئی اے کا حج آپریشن شروع،پہلی پرواز 300 عازمین کو لیکرمدینہ کیلئے روانہ

پی آئی اے کا حج آپریشن شروع،پہلی پرواز 300 عازمین کو لیکرمدینہ کیلئے روانہ

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی:پی آئی اے کا حج آپریشن شروع ہوگیا ہے،جہاں پہلی حج پرواز پی کے 701 تین سو عازمین کو لے کر کراچی ایئرپورٹ سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی نے عازمین کو کراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا، اس موقع پر انہوں نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی اور کامیابی کےلئے دعاوں کی درخواست کی۔

بعد ازاں کراچی سے پہلی حج فلائٹ پی کے سات سو ایک تین سو سے بتیس عازمین حج کو لیکر دو بجکر پچیس منٹ پر مدینہ منورہ کےلئے روانہ ہوئی، رواں سال پی آئی اے حج آپریشن کے دوران دو سو پروازوں کے ذریعے ساٹھ ہزار سے زائد عازمین کو جدہ اور ریاض پہنچائےگی،پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ سات سو ستتر،ایئر بس تین سو بیس طیارے استعمال کرے گی، قومی ایئر لائن کا حج آپریشن پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مسکرانا کیسا ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنی خاموشی پر کہنا ہے کہ اب مسکرانا کیسا ہم تو کھل…