سندھ

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

کراچی:  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا اور پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے، جس سے شہر میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔ کراچی میں گرمی کا یہ سلسلہ اتوار سے جمعے کے روز تک رہنے کا امکان ہے، تاہم 14 اکتوبر سے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close