سندھ

اسپتال کی نرسوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے اسپتال کی نرسوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ فیصل ملک کے مطابق گرفتار ملزمان میں واسو اور صابر شامل ہیں ۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

گرفتار ملزمان اسپتال کے باہر بیٹھ کر نرسوں کو تنگ کرتے تھے ، پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف باضابطہ مقدمہ بھی درج کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close