سندھ

جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا

کراچی:  برطرف اہلکارمنشیات، گٹکا ماوا کی فروخت، اسمگلنگ سمیت دیگر منظم جرائم میں ملوث پائے گئے۔

سندھ پولیس نے منظم جرائم میں ملوث اپنے 11 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق برطرف اہلکاروں کو شوکاز نوٹس کے بعد مجاز افسر سے انکوائری کرائی گئی، جس میں وہ منشیات، گٹکا ماوا کی فروخت، اسمگلنگ سمیت دیگر منظم جرائم میں ملوث پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ انکوائری میں قصور وار پائے جانے والے پولیس افسر و اہلکاروں کو فائنل شوکاز نوٹس کے اجرا اور گزشتہ روز اردلی روم میں سننے کے بعد فیصلے کیے گئے۔ 14 پولیس افسران و اہلکار اردلی روم میں ان کے رو برو پیش ہوئے۔
جرم ثابت ہونے پر سب انسپکٹر محبوب تنولی اور 10 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ، کانسٹیبل چن زیب ، کانسٹیبل جبار، کانسٹیبل سہیل، کانسٹیبل انیل علی، کانسٹیبل زاہد رفیق، کانسٹیبل اویس، کانسٹیبل محمد جاوید، کانسٹیبل عبدالماجد اور کانسٹیبل مصور علی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

دو اہلکاروں کی سروس میں کٹوتی کی گئی ہے اور ایک اہلکار کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ جرائم کی سرپرستی ، سہولت کاری اور جرائم میں ملوث کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا اور ایسے عناصر کو محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close