سندھ

دہشتگردوں کی معاونت؛ پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج میں معاونت کے الزام کا سامنا کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل اپنے وکیل کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست عدالت میں پیش کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو نہیں جانتا اگر وہ نواز شریف کا نام لے لیتے تو کیا وہ بھی یہاں کھڑے ہوتے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی دہشت گرد کا علاج نہیں کرایا، مجھے بلاوجہ مقدمے میں نامزد کردیا گیا ہے اور اب عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہوں اس لئے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ نے حفاظی ضمانت نہیں کرائی ہوتی تو گھر نہیں جاتے تاہم عدالت نے قادر پٹیل کی 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے 18 اپریل تک کے لئے سرکاری وکیل کو نوٹسز جاری کردیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close