سندھ

مچھر کالونی میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب فائرنگ، تین افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مچھر کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close