سندھ

سندھ ہائیکورٹ کی چارجڈ پارکنگ کے غیر قانونی کام میں پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

کراچی:  چارجڈ پارکنگ کے لیے مختص روڈز کے علاوہ اگر کوئی شخص کہیں اور پارکنگ بنائے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک کو چارجڈ پارکنگ کے غیر قانونی کام میں پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو شہر قائد میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس میں ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چارجڈ پارکنگ کے لیے مختص روڈز کے علاوہ اگر کوئی شخص کہیں اور پارکنگ بنائے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ اگر چارجڈ پارکنگ کے غیر قانونی کام میں پولیس بھی ملوث ہو تو انکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کے ایم سی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close