سندھ

الیکشن میں 2013 کی کھوئی ہوئی نشستیں واپس لیں گے : خواجہ اظہار

کراچی: خواجہ الحسن نے کراچی میں 4 انتخابی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں 2013ء کی کھوئی ہوئی نشستیں بھی واپس لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ طویل انٹرویو پراسس کے بعد امیدوار سامنے لائے ہیں۔ الیکشن میں 2013 کی کھوئی ہوئی نشستیں واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں 18ویں ترمیم کے بعد علاقائی مسائل ظاہر کرتے ہیں کہ ترمیم ڈرامہ تھا۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ منتخب ہو کر اچھی قانون سازی کی کوشش کریں گے۔ وفاق کے ساتھ نہ چل سکے تو اپنے اپنے حلقے میں عوام کو ڈلیور کرنے کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close