سندھ

القاعدہ دہشت گرد کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ کے ایپلٹ بینچ نے القاعدہ دہشت گرد کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ انوارالحق کو 2006ء میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کے دوران ایک امریکی سفارت کار اور دیگر 3 افراد کی ہلاکت کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی، ملزم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مبینہ خودکش بمبار کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی تھی جس نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ سزائے موت کو تبدیل کرنے والے ایپلٹ بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کے لیے پیش کیے جانے والے شواہد میں تضاد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close