سندھ

کراچی میں فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل نامنظور و یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی

قائد اعظم کے نظریہ کو تبدیل کرنے والے دراصل نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کے مجرم ہیں

کراچی: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس پاکستان کے عوام کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے

فلسطین کراچی میں فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل نامنظور و یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابو مریم نے کی۔
موٹر سائیکلوں اور کاروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کار ساز سے مزار قائد تک ریلی میں نعروں کے ساتھ پہنچی ، ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل نامنظور اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویریں چسپاں تھیں۔ پلے کارڈز پر غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرو کے نعرے بھی آویزاں تھے۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس پاکستان کے عوام کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ کے عوا م پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم ہیں ہم دنیا بھر کے عوام سے کہتے ہیں کہ امریکی حکومت سے مطالبہ کریں کہ غزہ میں جارحیت کو بند کیا جائے۔

انہوں نے فلسطین میں حماس کی غاصب اسرائیل کے مقابلہ میں مزاحمت کے بارے میں کہا کہ حماس نے صیہونی فوج کو غزہ میں زخم چاٹنے پر مجبور کردیا ہے اسرائیل کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے حماس پیچھے نہیں ہٹے گی اور مکمل جنگ بندی ہونے تک کسی قسم کا کوئی مذاکراتی مرحلہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل نامنظور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان میں دوریاستی حل کی بات کرنے والے دراصل نظریہ پاکستان کی نفی کر رہے ہیں۔

مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح فریا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان ی اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ عرب حکومتوں کی جانب سے حماس پر دبا ڈالا جا رہا ہے کہ مسلح جدوجہد ختم کر دیں تاہم پاکستان کے عوام عرب حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کئے جائیں۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کسی صورت اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور تسلی کرنے کی بات کو قبول نہیں کریں گے۔ قائد اعظم کے نظریہ کو تبدیل کرنے والے دراصل نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کے مجرم ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے غزہ میں بچوں کا قتل بند کرنے کا مطالبہ کیا اور مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close