سندھ

کراچی میں امن کا قیام رینجرز کی وجہ سے ہے :گورنرسندھ

کراچی :گورنر سندھ عشر ت العباد نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن کا قیام رینجرز کی وجہ سے ہے ،شہر بھر میں رینجرز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔کراچی میں آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن لوگوں نے لیاری کاامن تباہ کیا ،لیاری والے معصوم ہیں لیکن علاقے کو جرائم سے منسوب کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کھیل کے ایونٹ منعقد کرانا نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کا ٹیلنٹ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close