سندھ

خدمت خلق کی ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنیوالے افراد گرفتار

کراچی:  شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مسلم آباد میں پولیس نے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بازیاب کرائی جانے والی خاتون اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہے، جبکہ اغواکاروں کی شناخت ضمیر، فراز، محمد ابراہیم اور محمود عالم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان ایم کیو ایم کے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو اغوا کرکے لے جانا چاہتے تھے۔ گرفتار شدگان میں کے کے ایف کا ڈرائیور اور بوتھ انچارج شامل ہیں، جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔ بازیاب خاتون کے دیور کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے چاروں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 27 سالہ خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تو اس نے شور شرابہ کیا، جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ایمبولینس قبضے میں لے لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close