سندھ

رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اور ایک سی ٹی ڈی کا اہلکار زخمی ہو گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close