سندھ

کراچی: ملیر میں وائن شاپ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق

کراچی: ملیر میں وائن شاپ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد وائن شاپ کی کھڑکی سے شراب خریدتے ہیں اور باہر نکلتے ہوئے ان کا وائن شاپ کے سیکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوتی ہے۔

اس دوران ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جاتے ہوئے اسلحہ نکال کر پہلے ہوائی کرتا ہے جس کے بعد وہ چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کرتا ہے۔
ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈ کو بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اس دوران ایک گولی سیکیورٹی گارڈ کو لگ جاتی ہے اور وہ اپنے اسلحے سمیت زمین پر گر جاتا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ ہوتے ہوئے بھی دکھائی دی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close