سندھ

میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار پیپلز پارٹی میں آئیں گے : منظور وسان

ہوسکتا ہے کہ الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارت عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں

کراچی: اچھاہےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اگر باہر ہوتے تو الیکشن لڑنے کے لیے انہیں کوئی امیدوار بھی نہ ملتا۔

سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اچھاہےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اگر باہر ہوتے تو الیکشن لڑنے کے لیے انہیں کوئی امیدوار بھی نہ ملتا۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 سیٹیں لے سکتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے حوالے سے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارت عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں۔

منظور وسان نے کہا کہ نواجوان70سالہ شخص کو ووٹ دینے کے بجائےبلاول بھٹو زرداری کوووٹ دیں، کیوں کہ یہ دور نوجوانوں کا ہے بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ جیت پیپلزپارٹی کی ہے۔ ملک میں عام انتخابات صاف شفاف ہونے چاہییں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close