سندھ

پیپلزپارٹی اس ملک کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کےعوام کی نمائندگی کرتی ہےباقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہےکہ ڈیرہ کی عوام نے محبت دی اس کا کوئی ثانی نہیںمیرا اور ڈیرہ کی عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آرہا ہےشہید ذوالفقار بھٹو ڈیرہ سے الیکشن لڑتھےان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈا کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہےتھے اب تو موسم اچھا ہےاب کہاجائیں گےاس بار تیروں کی بارش ہوگی دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیںمیں عوام کیلئے جدوجہد کررہا ہوں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہمارا ملک خطرے میں ہےآج عوام مشکل دور سے گزار رہے ہیں دہشتگرددوبارہ سراٹھارہے ہیںمعاشی بحران بھی سامنے ہے کوئی ملک کےسیاستدان ہوتےتو سمجھتے کہ عوام کوریلیف چاہئےپیپلز پارٹی اس ملک کےعوام کی نمائندگی کرتی ہےباقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں وہ امیروں کوفائدہ پہنچاتی ہیں قائد عوام نےسمجھایاکہ غریب عوام کی کی مددکریں میں غریب کومدنظررکھ کرعوامی معاشی معاہدہ تیارکیاہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کارکنان سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاہدے میں 10نکاتی ایجنڈاتیارکیاگیاہےاس طریقے سےعوام کوریلیف دےسکتے ہیںمیں نےمختلف زبانوں میں اسےچھپوایاہےمیں وزیراعظم بناتوعوام کی آمدنی دوگنی کرکےدکھاؤں گامستحقین کو300یونٹ مفت بجلی دوں گابےگھروں کو30لاکھ گھربناکردوں گایہ وہ وعدہ نہیں جودوسری جماعت نےکیامیں سندھ میں 20لاکھ گھربنارہاہوں ان گھروں کےمالکانہ حقوق خواتین کودلارہاہوں کچی آبادیوں کوریگولرائزاورمالکانہ حقوق دلاؤں گاہم ہرڈسٹرکٹ میں یونیوورسٹی بناناچاہتےہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کےلوگوں کیلئے خواتین کیلئے یونیورسٹی بناؤں گامفت علاج کیلئےکام ہوگاسندھ میں پوراعلاج مفت ہورہاہےآپ صوبےمیں کامیاب کرائیں 6ماہ میں یہاں مفت علاج کا اسپتال بنائیں گےیہاں کےعوام کی ایسے خدمت کروں گاجیسےبیٹاماں کی خدمت کرتاہے۔

سابقہ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 17وزارتوں پر300ارب روپیہ خرچ کیاجاتاہےاشرافیہ اوردیگرکوسالانہ سبسڈی دی جاتی ہےمیں یہ وزارتیں بندکرکےیہ پیسےآپ کیلئے بچاؤں گااشرافیہ پرخرچ ہونےوالاپیسہ میں عوام آدمی پرخرچ کروں گاپھرعام آدمی کےحالات ٹھیک ہوں گےقائدعوام ،شہیدمحترمہ کی طرح میراساتھ دیں میں آپ کی اورپاکستان کی قسمت بدل دوں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close