سندھ

سندھ حکومت کا میرپور خاص میں پیپلز بس سروس اور کراچی میں پنک بس کے 2نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹس کا افتتاح 19 اپریل کو ہوگا، جب کہ 20 اپریل سے میرپورخاص کے عوام کے لئے بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص میں پیپلز بس سروس شروع کرنے اور کراچی میں پنک بس سروس کے 2نئے روٹس 19اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنک بس سروس کے نئے روٹس کا افتتاح 19 اپریل کو ہوگا، جب کہ 20 اپریل سے میرپورخاص کے عوام کے لئے بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، کیش لیس آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ 25 اپریل سے لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سستی اور آرامدہ بس سروس پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ کا وژن ہے، ٹرانسپورٹ کے مضبوط نیٹ ورک سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گےاور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اجلاس میں مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں ریڈ لائن بی آر ٹی، گرین لائن اور یلو لائن پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close