سندھ

قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، امن و امان اور جے آئی ٹی تشکیل دینے پر تبادلہ خیال

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں سندھ خصوصاُُ کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور اہم ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی)   تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اورکراچی میں ٹارگٹ آپریشن پر بھی بات چیت کی گئی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں کور کمانڈر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو صوبے میں امن و امان پر بریفنگ بھی دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کور کمانڈر کراچی نے اہم ملزمان کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل نہ دینے پر وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نہ بننے کی وجہ سے متعدد اہم ملزمان کا ٹڑائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس پر کور کمانڈر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ کو ر کمانڈر نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کاجلد ٹرائل مکمل کرنے کیلے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close